0
Friday 15 Feb 2019 18:48

پاکستان کو سعودی عرب کی کالونی نہیں بننے دیں گے، سنی اتحاد کونسل

پاکستان کو سعودی عرب کی کالونی نہیں بننے دیں گے، سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت ڈیل اور ڈھیل کے راستے پر چل پڑی ہے، شہباز شریف کی رہائی نیب کی نااہلی کا نتیجہ ہے، متنازعہ اسلامی فوجی اتحاد کو مسلم اُمّہ کی تائید حاصل نہیں، حکومت سعودی عرب اور ایران سے تعلقات میں توازن قائم رکھے، سعودی عرب کیساتھ معاہدوں پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی بادشاہ کی آمد پر قومی خزانے کا بے دریغ استعمال حکومت کی سادگی پالیسی کے منافی ہے، پاکستان کو سعودی عرب کی کالونی نہیں بننے دیں گے، حکمران جان لیں کہ صرف کھوکھلے دعووں سے کام نہیں چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی کمزور پراسیکیوشن کی وجہ سے کرپٹ افراد کی ضمانتیں ہو رہی ہیں، پاک فوج کی کردار کشی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہونا چایئے، عالمی طاقتیں پاک فوج کو کمزور کر کے پاکستان توڑنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن طاقتوں کے راستے کی واحد رکاوٹ پاک فوج ہے۔ قوم کو اپنی بہادر افواج کی قربانیوں پر فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قوم حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔ بھیک مانگ کر ملک نہیں چلایا جا سکتا۔ حکومت لوٹی دولت واپس خزانے میں نہیں لا سکی۔ ناتجرکار حکومت کی نااہلی اور ناکامی پانچ مہینوں میں ثابت ہو چکی ہے۔ اپوزیشن کرپٹ افراد کے دفاع کی بجائے عوامی مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھائے۔ قوم کو مایوسی سے نکالنے کے لئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔ حکومت بدلنے سے عوام کے حالات نہ بدلنا المیہ ہے۔ بالادست طبقہ ملک کے تمام مسائل کا ذمہ دار ہے۔
خبر کا کوڈ : 778164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش