QR CodeQR Code

ملتان، تحریک حمایت مظلومین جہاں کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ، پولیس پریشان

15 Feb 2019 19:46

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کیخلاف سہہ پہر 4 بجے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا تھا، سارا دن پولیس اور انتظامیہ کیجانب سے پریس کلب کا گھیرائو کیے رکھا گیا، لیکن عین وقت پر مظاہرین نے جگہ تبدیل کرکے چونگی نمبر 9 پر احتجاجی مظاہرہ کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حمایت مظلومین جہاں کے زیراہتمام ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، دن بھر پولیس بتائے گئے مقام پر ڈیوٹی دیتی رہی، لیکن مظاہرین نے جگہ تبدیل کرکے مظاہرہ کر دیا، پولیس کی دوڑیں، انتظامیہ پریشان۔ تفصیل کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے خلاف سہہ پہر 4 بجے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا، سارا دن پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے پریس کلب کا گھیرائو کیے رکھا، لیکن عین وقت پر مظاہرین نے جگہ تبدیل کرکے چونگی نمبر 9 پر احتجاجی مظاہرہ کر دیا۔

مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، پولیس کی تمام تیاری دھری کی دھری رہ گئی، مظاہرین نے چونگی نمبر9 کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ واضح رہے کہ تحریک حمایت مظلومین جہاں کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی تھی، جس کے باعث حکومت کی جانب سے گرفتاریوں کا عمل بھی سامنے آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 778176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778176/ملتان-تحریک-حمایت-مظلومین-جہاں-کے-زیراہتمام-احتجاجی-مظاہرہ-پولیس-پریشان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org