0
Friday 15 Feb 2019 20:14

پشاور، ٹریفک پولیس پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور، ٹریفک پولیس پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ٹریفک پولیس پر حملہ کرنے اور پولیس کانسٹیبل سے رائفل چھیننے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ٹریفک پولیس افسر غلام مصطفیٰ کمال کی طرف سے جب بابو گڑھی چوک پشاور میں ٹریفک خلاف ورزی کرنے پر موٹر کار روکی تو بابو گڑھی پشاور کے عبدالوحید ولد خان شیر نے مشتعل ہوکر ٹریفک پولیس پر حملہ کیا، کانسٹیبل عباس علی سے رائفل چھیننے کی کوشش کی ٹریفک پولیس کی طرف سے ملزم کو قابو کرکے مچنی گیٹ پشاور پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 778183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش