QR CodeQR Code

نیب خیبرپختونخوا کی کارروائی، اختیارکے ناجائزاستعمال پر ڈائریکٹرآرکیالوجی اینڈ میوزم گرفتار

15 Feb 2019 21:20

قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا مذکورہ سکینڈل میں مزید تحقیقات کررہی ہے، جس میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ملزم کو کل بروز جمعہ پشاور کی احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے پیش کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے اختیار کے ناجائز استعمال پر ڈائریکٹرآرکیالوجی اینڈ میوزم عبدالصمد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا کو بدعنوانی کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی، جس پر نیب نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ قواعد وضوابط کیخلاف ورزی کرتے ہوئے ملزم عبدالصمد نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے مختلف آرکیالوجی سائٹس پر بھرتیاں کی تھیں۔ قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا مذکورہ سکینڈل میں مزید تحقیقات کررہی ہے، جس میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ملزم کو کل بروز جمعہ پشاور کی احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے پیش کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 778192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778192/نیب-خیبرپختونخوا-کی-کارروائی-اختیارکے-ناجائزاستعمال-پر-ڈائریکٹرآرکیالوجی-اینڈ-میوزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org