QR CodeQR Code

سعودی ولی عہد کیلئے جوتا تیار

16 Feb 2019 09:34

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد کیلئے "جوتا" تیار کروایا گیا ہے، جو انہیں بطور تحفہ دیا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے عمران خان کی جانب سے جوتا تیار کروانے پر کہا ہے کہ جسے جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے، وہی دی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مبینہ قریبی دوست سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آج پاکستان آنا تھا، تاہم احتجاجی مظاہروں کے باعث انہوں نے اپنا دورہ پاکستانی حکومت کی یقین دہانی پر ایک دن بعد کر لیا ہے۔ اب وہ سولہ کی بجائے سترہ فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔ معزز مہمان کیلئے وزیراعظم نے خاص تحفہ تیار کروایا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد کیلئے "جوتا" تیار کروایا گیا ہے، جو انہیں بطور تحفہ دیا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے عمران خان کی جانب سے جوتا تیار کروانے پر کہا ہے کہ جسے جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے، وہی دی جاتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اچھے تحفے کا انتخاب کیا ہے۔ سعودیوں کو واقعی جوتوں کی ضرورت ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 778243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778243/سعودی-ولی-عہد-کیلئے-جوتا-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org