0
Saturday 16 Feb 2019 15:19

جموں میں کرفیو نافذ، بلوائیوں کی 4 گھنٹے تک لوٹ مار

جموں میں کرفیو نافذ، بلوائیوں کی 4 گھنٹے تک لوٹ مار
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ فدائین حملے پر جموں چیمبر اور بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال پر جموں میں جگہ جگہ پُرتشدد مظاہرے ہوئے۔ ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان بستیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان گنت تعداد میں گاڑیوں کو نذر آتش کیا جبکہ دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔ حیران کن امر یہ ہے کہ یہ سب کچھ پولیس کے سامنے ہوتا رہا اور پولیس نے ان بلوائیوں کو تین چار گھنٹوں تک روکنے کی کوشش نہیں کی۔ اس صورتحال سے جموں میں مقیم مقامی و غیر مقامی مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے اور وہ خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

اگرچہ حالات بے قابو ہوجانے کے بعد انتظامیہ نے دوپہر کے وقت کرفیو نافذ کیا تاہم اس کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا اور عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور دیگر فورسز کے سامنے گاڑیوں کو آگ کی نذر کیا گیا۔ تشدد اور پتھراؤ کے واقعات میں 16 افراد زخمی ہوئے۔ صوبہ بھر میں انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی گئیں جبکہ صورتحال کو قابو کرنے کیلئے کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا اور ساتھ ہی فوج کی خدمات بھی لی گئیں۔ کئی گھنٹوں کے پُرتشدد مظاہروں کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کئی جگہوں پر آنسو گیس بھی چلائے جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔
خبر کا کوڈ : 778272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش