0
Saturday 16 Feb 2019 19:27

مسلم لیگ (ن) نے بھارتی ہائی کمشنر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے بھارتی ہائی کمشنر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھارتی ہائی کمشنر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے قرارداد جمع کروائی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایوان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کا الزام پاکستان پر لگانے کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ قرارداد میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے وہاں دہشتگردی کے ہونیوالے ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگانا وطیرہ بن چکا ہے، قابض بھارتی فوج گزشتہ 7 دہائیوں سے کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہیں اور بھارتی حکومت آزادی کی تحریک چلانے والوں کو دہشتگرد کا نام دیتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوان اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے۔ مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن جماعتیں حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 778348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش