0
Saturday 16 Feb 2019 17:36

جماعت اسلامی یکم مارچ سے 31 مارچ تک دعوت الی اللہ مہم چلائے گی

جماعت اسلامی یکم مارچ سے 31 مارچ تک دعوت الی اللہ مہم چلائے گی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی یکم مارچ سے 31 مارچ تک دعوت الی اللہ مہم چلائے گی، کراچی تا کشمور رابطہ عوام مہم کے ذریعے گھر گھر میں جماعت کی دعوت و پیغام پہنچایا جائے گا، حکومتی دعووں کے برعکس مہنگائی نے پچاس سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، کھانے پینے کے اشیاء کی قیمتیں 143 فیصد تک مہنگی فروخت ہورہی ہیں، کشکول توڑنے کے دعویدار حکمران اب در در بھیک مانگتے پھر رہے ہیں، قرضوں و بھیک سے نہیں بلکہ کفایت شعاری اور گڈگورننس سے ملک کو بحران سے نکال کر اپنے پاوں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کے ضلعی امراء کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر قیم صوبہ کاشف سعید شیخ، نائب امراء، نائب قیمین و دیگر ذمہ اران بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے مہنگائی کا طوفان، عوام کو بے روزگار و گھروں سے محروم اور چولہے بجھا دیئے ہیں، بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا دیگا، کرپشن اور گیس کی سالانہ 50 ارب روپے کی چوری روکنے کی بجائے خسارہ کو پورا کرنے کے لئے عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہوگا، حکومتی مایوس کن صورتحال اور عوام دشمن اقدامات سے لگتا ہے کہ یہ حکومت تو زیادہ ڈلیور کرتے ہوئے نظر نہیں آتی، اہل و دیانتدار قیادت اور اسلام کا عادلانہ نظام ہی ملک و قوم کو تمام مسائل سے نجات دلاسکتا ہے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ یکم تا 31 مارچ تک دعوت الی اللہ مہم کے ذریعے زندگی کے ہر شعبے کے افراد سے رابطہ کرکے انہیں معاشرے کی اصلاح اور اپنے رب سے جوڑنے کی دعوت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 778357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش