0
Saturday 16 Feb 2019 18:27

وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کیخلاف نیب انکوائری کا آغاز

وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کیخلاف نیب انکوائری کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور خیبر پختونخوا  اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ نیب ترجمان کے مطابق وزیر دفاع اور اسپیکر صوبائی اسمبلی سمیت سابق چیف سیکرٹری امجد علی خان کے خلاف بھی نیب انکوائری کی شروع کردی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے تینوں افراد پر پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعینات میں میرٹ کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی 2016ء میں کی گئی تھی اور ان تینوں افراد نے اس تعیناتی میں میرٹ کو نظر انداز کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ تینوں افراد پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام ہے۔ واضح رہے کہ نیب پرویز خٹک کے خلاف سابق وزیراعلٰی کی حیثیت سے مالم جبہ اراضی کیس میں بھی تحقیقات کررہا ہے اور اس سلسلے میں وہ نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 778370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش