0
Saturday 16 Feb 2019 19:47

ضلع کرم، ایف سی کیطرف سے دوسرا ال کرم امن کرکٹ ٹورنامنٹ سدہ میں شروع

ضلع کرم، ایف سی کیطرف سے دوسرا ال کرم امن کرکٹ ٹورنامنٹ سدہ میں شروع
اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم میں ایف سی کیجانب سے دوسرا ال کرم امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرم ملیشیا سدہ 114 ونگ نے کیا ہے، آج بروز ہفتہ کو کیپٹن فدا کرم ملیشاء سدہ 114 ونگ نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، آج پہلا افتتاحی میچ سدہ فرینڈز اور کرم سٹار عبدالمالک کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر صوبدار شاہ جہان 114 ونگ کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں ضلع کرم سے 100 سے زیادہ ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمانڈنٹ کرم ملیشیاء راشد جاوید کے حکم پر ضلح کرم میں دوسرا امن کرکٹ ٹورنمنٹ شروع کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد علاقے کے عوام میں محبت کی خلا کو پر کرنا ہے، انشاء اللہ یہ ٹورنامنٹ ضلح کرم کی امن کے لئے ایک بہتر سنگ میل ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 778380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش