QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 48 واں سالانہ مرکزی کنونشن جاری، عظیم الشان شب شہداء کا انعقاد

16 Feb 2019 21:58

شب شہداء سے مولانا غلام شبیر کانھیو، علامہ سجاد حسین آہیر، علامہ غلام شبیر نقوی، مرکزی صدر اے ایس او قمر عباس غدیری و دیگر نے خطاب کیا، جبکہ شہدائے ملت جعفریہ کے حوالے سے ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی، دورانِ مصائب شرکاء اشکبار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 4 روزہ 48واں سالانہ مرکزی "فہم قرآن کنونشن" ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں جاری ہے، مرکزی کنونش میں سندھ بھر سے طلباء و کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی کنونشن کے دوسرے روز اضلاع کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئیں، جس میں ضلع حیدرآباد، مٹیاری، بدین، سکرنڈ، نوابشاہ، نوشہروفیروز، خیرپور میرس، سکھر، شکار پور، گھوٹکی، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، کراچی کے ذمہ داران نے اپنے اضلاع کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس پر مرکز نے تجزیہ پیش کیا۔ کنونشن کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے علامہ اصغر شہیدی، انجنیئر سید حسین موسوی، ساجد علی شاہ کاظمی، اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے کہا کہ کہ ملت کے جوانوں نے اپنے کردار سے معاشرے کی تعمیر میں مؤثر کرادار ادا کیا ہے۔

مقررین نے کہا کہ آج کے جدید دور میں شیطانی قوتیں ہر طرف سے یزیدی یلغار کئے ہوئے ہیں، اسلام کے خلاف سازش کی جا رہی ہے، اسلامی ممالک کو بیداری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے اور منظم ہو کر عالم اسلام کے خلاف ہونے والی ناپاک سازشوں کا مقابلہ کریں۔ دوسرے روز جونیئر سیکشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔ دوسرے روز عظیم الشان شب شہداء کا انعقاد کیا گیا۔ شب شہداء سے مولانا غلام شبیر کانھیو، علامہ سجاد حسین آہیر، علامہ غلام شبیر نقوی، مرکزی صدر اے ایس او قمر عباس غدیری و دیگر نے خطاب کیا، جبکہ شہدائے ملت جعفریہ کے حوالے سے ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی، دورانِ مصائب شرکاء اشکبار ہوگئے۔ واضح رہے کہ مرکزی کونشن 17 فروری 2019ء تک جاری رہیگا۔


خبر کا کوڈ: 778399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778399/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کا-48-واں-سالانہ-مرکزی-کنونشن-جاری-عظیم-الشان-شب-شہداء-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org