0
Saturday 16 Feb 2019 22:12

ہمارے دوست ملک کے ولی عہد پاکستان آرہے ہیں، پوری قوم ان کا استقبال کرے گی، خورشید شاہ

ہمارے دوست ملک کے ولی عہد پاکستان آرہے ہیں، پوری قوم ان کا استقبال کرے گی، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹ ہوکر آنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کرے گی، عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑدی ہے۔ کندھ کوٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے، سلیکٹ ہوکر آنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کرے گی، آج کی مہنگائی ملکی معیشت کیلئے بہتر نہیں ہے، شہباز شریف کیس میں کچھ نہیں تھا اس لئے ان کو رہائی ملی ہے، نواز شریف کو جن کیس میں سزا دی گئی ہے اس میں کچھ نہیں ہے، ہمارے دوست ملک کے ولی عہد پاکستان آرہے ہیں وہ ہمارے پاکستان کے مہمان ہیں، پوری قوم ان کا استقبال کرے گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی میں ارشاد رانجھانی کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ ملک کے اندر امن کے فضا قائم ہو سکے، ان ہاوس تبدیلی کیلئے ہم اس لئے کوششیں نہیں کر رہے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم اور (ق) لیگ کا ریٹ بڑھ جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 778402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش