0
Sunday 17 Feb 2019 00:31

سیکورٹی، معیشت اور ثقافتی نکات پر پاک سعودیہ سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس کل ہوگا

سیکورٹی، معیشت اور ثقافتی نکات پر پاک سعودیہ سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس کل ہوگا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور سعودی عرب کے سپریم کو آرڈی نیشن کونسل کا اجلاس کل ہوگا، وزیرِ اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کونسل کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سیاسی، معاشی اور ثقافتی تعاون کے لیے اہم ترین پلرز قائم کر لیے گئے۔ سپریم کونسل دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور معاشی ترقی کے اہداف طے کرے گی، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے لیے 3 پلرز قائم کیے گیے ہیں۔ پاک سعودی رابطوں کے بعد تینوں پلرز کی اسٹیرنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں، پہلا پلر پولیٹیکل اور سیکورٹی کا ہے، سعودی عرب کی جانب سے خارجہ، دفاع، داخلہ کی وزارتیں سیکورٹی پلر میں شامل ہیں، سعودی ہوم لینڈ سیکورٹی اور جنرل انٹیلی جنس کے حکام بھی اس میں شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے خارجہ، دفاع اور داخلہ کے وزرا نمائندگی کریں گے، آئی ایس آئی بھی سیکورٹی پلر میں شامل ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوسرا پلر معیشت کا ہوگا، دونوں ممالک سرمایہ کاری، تجارت اور دفاعی پیداوار بڑھانے پر کام کریں گے، سعودی عرب کی جانب سے 9 وزارتیں اور خزانہ، منصوبہ بندی، سرمایہ کاری، توانائی، صنعت، معدنیات، کمیونی کیشن، ٹرانسپورٹ اور کامرس کے وزیر اقتصادی پلر کا حصہ ہیں، سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ بھی اس میں شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے 11 وفاقی وزار پر مشتمل اقتصادی پلر تشکیل دے دیا گیا ہے، جن میں خزانہ، منصوبہ بندی، کامرس، پیٹرولیم، توانائی، بحری امور اور مواصلات کے وزرا شامل ہیں جب کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ، آئی ٹی، بحری امور اور آئی پی سی کی وزارتیں اس کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیسرا پلر سماجی اور ثقافتی ترقی کا ہوگا، سعودی عرب کی جانب سے ثقافت، تعلیم اور مذہبی امور کے وزرا شریک ہوں گے، حج و عمرہ سمیت لیبر کے وزرا بھی ثقافتی پلر میں شامل، پاکستان کی جانب سے اطلاعات، تعلیم، مذہبی امور اور اوررسیز پاکستانیوں کے وزرا شامل ہوں گے۔ دریں اثنا، وزیرِ اعظم اور سعودی ولی عہد نے کونسل اجلاس ہر سال منعقد کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، کونسل کے اجلاس باری باری دونوں ممالک میں ہوں گے، کونسل کا جنرل سیکرٹیریٹ دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ میں تشکیل دے دیا گیا۔ کونسل کے زیرِ نگرانی قائم اسٹیرنگ کمیٹیوں کا اجلاس ہر 6 ماہ بعد ہوگا، اسٹیرنگ کمیٹیوں کی معاونت کے لیے دونوں ممالک میں ورکنگ گروپس بھی تشکیل دے دیے گئے ہیں، ورکنگ گروپس کی قیادت نائب وزیرِ خارجہ یا مساوی عہدہ رکھنے والا کرے گا۔



 
خبر کا کوڈ : 778414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش