0
Sunday 17 Feb 2019 10:41

سیئول میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار

سیئول میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار
اسلام ٹائمز۔ سیئول میں پاکستانی سفارت خانہ نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک سیمینار منعقد کیا جس میں International Humanitarian Laws کی روشنی میں نہتے کشمیری بچوں، بوڑھوں، جوانوں اور خواتین کیخلاف بھارتی افواج کی طرف سے پیلٹ گن استعمال کرنے کی بھرپور مذمت کی گئی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی، کوریا یونیورسٹی کے پروفیسر اور ماہرِ قانون پروفیسر ایرک لی اور سابق کورین سفیر ڈاکٹر ویجن لی نے International Humanitarian Laws کی روشنی میں ثابت کیا کے کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال ناصرف انسانیت سوز ہے بلکہ جنگی جرائم کے زُمرے میں آتا ہے۔ تقریب میں مختلف ممالک کے ملٹری اور ڈیفنس اتاشیوں کے علاوہ کثیر تعداد میں کورین اور پاکستانیوں نے شرکت کی اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
خبر کا کوڈ : 778449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش