QR CodeQR Code

میزائل نظام کی خریداری کی ڈیل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ترک صدر

17 Feb 2019 11:10

مریکا کی خواہش ہے کہ انقرہ حکومت روسی میزائل نظام کو نیٹو کے دفاعی نظام میں شامل نہ کرے۔ امریکی حکام نے اس سلسلے میں ترکی کو 15 فروری کی غیر رسمی ڈیڈ لائن بھی دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترکی روس سے ایس چار سو میزائل نظام کی خریداری کی ڈیل سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ امریکا کی خواہش ہے کہ انقرہ حکومت روسی میزائل نظام کو نیٹو کے دفاعی نظام میں شامل نہ کرے۔ امریکی حکام نے اس سلسلے میں ترکی کو 15 فروری کی غیر رسمی ڈیڈ لائن بھی دی تھی، جس مں ترکی کو ساڑھے تین ارب ڈالر میں پیٹریاٹ نظام کی فروخت کی پیش کش کی گئی تھی۔ امریکی حکام نے کہا تھا کہ روسی میزائل نظام خریدنے کی صورت میں انقرہ حکومت کی امریکا کے ساتھ ایف پینتس لڑاکا طیاروں کی ڈیل بھی متاثر ہو گی۔ 


خبر کا کوڈ: 778458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778458/میزائل-نظام-کی-خریداری-ڈیل-سے-پیچھے-نہیں-ہٹیں-گے-ترک-صدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org