0
Sunday 17 Feb 2019 12:37

لاہور، ڈولفن فورس کی کارروائی، بھاری اسلحہ پکڑ لیا، 10 ملزم گرفتار

لاہور، ڈولفن فورس کی کارروائی، بھاری اسلحہ پکڑ لیا، 10 ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ڈولفن سکواڈ نے 2 گاڑیوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا، جبکہ 10 ملزمان بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر کے مطابق اہلکاروں نے باغبانپورہ میں سنیپ چیکنگ کے دوران 2 مشکوک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کیا، گاڑی میں سوار افراد نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، جس  پر اہلکاروں نے تعاقب کرکے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی تلاشی لینے پر جدید آٹومیٹک 16 رائفلز، ایک پستول، میگرینز اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ہونیوالے تمام ملزمان اور برآمد شدہ اسلحہ قانونی کارروائی کیلئے باغبانپورہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 778481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب