QR CodeQR Code

تیسرے فریق کو سی پیک کا حصہ بنانے پر چین کو کوئی تحفظات نہیں، چینی سفارتکار

17 Feb 2019 14:46

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چاؤ لی جیان کا کہنا تھا کہ سی پیک اب نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، پہلے پانچ سال جلد مکمل ہونے والے منصوبے تھے اور اب نئے مرحلے میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف آف مشن چین کا کہنا تھا کہ سی پیک تیسرے فریق کی شمولیت کے لیے کھلا پروگرام ہے اور تیسرے فریق کو سی پیک کا حصہ بنانے پر چین کو کوئی تحفظات نہیں۔ چاؤ لی جیان نے کہا کہ تیسرے فریق کو اسٹریٹیجک پارٹنر بنانے پر پاک چین بات ہو سکتی ہے جب کہ تیسرے فریق کی شمولیت کو ممکن بنانے پر پاک چین مذاکرات جاری ہیں۔ چاؤ لی جیان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک اب نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، پہلے پانچ سال جلد مکمل ہونے والے منصوبے تھے اور اب نئے مرحلے میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 778513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778513/تیسرے-فریق-کو-سی-پیک-کا-حصہ-بنانے-پر-چین-کوئی-تحفظات-نہیں-چینی-سفارتکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org