0
Sunday 17 Feb 2019 15:53

مشاہد حسین کی ایران میں دہشتگردانہ دھماکے پر ٹوئٹ، فواد چوہدری سیخ پا ہوگئے

مشاہد حسین کی ایران میں دہشتگردانہ دھماکے پر ٹوئٹ، فواد چوہدری سیخ پا ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کی ٹوئٹ کے جواب میں کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو بھارت شہریت کی پیشکش نہیں کر رہا، ورنہ ہماری جان چھوٹ جائے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنی حالیہ ٹوئٹس میں ایران میں ہونے والے خودکش حملے کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان کو اپنا گھر درست کرنا چاہیئے اور کسی کو بھی اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے کہ وہ دوسرے ممالک کے خلاف پاکستان کی سرزمین کو استعمال کرے۔

مشاہد حسین سید کے جواب میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’’کچھ لوگوں کو ہندوستان امیگریشن آفر نہیں کر رہا، ورنہ ہماری جان چھوٹ جائے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کتنا ہاؤس ان آرڈر کریں، نہ آپ نے وزیر خارجہ بننا ہے، نہ آپ کی اقدامات سے تسلی ہونی ہے۔ براہ مہربانی آپ سینیٹ کے خرچے پر دوروں سے احتراز کریں، تعجب ہے کہ آپ کو کشمیر پر نمائندگی کا کہا گیا، آپ کی خدمت کا شکریہ۔‘‘ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کئی برس تک سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے سربراہ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 778530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش