0
Sunday 17 Feb 2019 16:48

محسن علی اصغری اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نئے میر کارواں منتخب

محسن علی اصغری اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نئے میر کارواں منتخب
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 4 روزہ 48 واں سالانہ مرکزی "فہم قرآن کنونشن" ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں اختتام پذیر ہوگیا، جس میں محسن علی اصغری نئے سیشن کیلئے اے ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 4 روزہ 48 واں سالانہ مرکزی فہم قرآن کنونشن 14 تا 17 فروری ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں منعقد ہوا، جس میں حیدرآباد، مٹیاری، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین،  ماتلی، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹہ، جامشور، دادو، کے این شاہ، لاڑکانہ، شہداد کوٹ، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، رانی پور، نوشہروفیروز، مورو، نوابشاہ، سکرنڈ سمیت سندھ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی،قائد عوام یونیورسٹی سے طلبا و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن کا آغاز 14 فروری کی شب ہوا، سندھ بھر سے آنے والے طلباء کی رجسٹریشن کرکے ہاسٹلز الاٹ کئے گئے، کنونشن میں پنجگانہ نماز باجماعت، اجتماعی قرآن خوانی، قرأت قرآن، تجوید کی نشست منعقد کی گئیں۔

مرکزی کنونشن سے افتتاحی خطاب اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کیا، جبکہ چیئرمین کنونشن محمد عالم ساجدی نے انتظامات اور ضروری ہدایات سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی اثرات کے موضوع پر راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن کی گئی، ڈسکشن پینل میں معروف صحافی عرفان علی ٹھٹوی، پروفیسر محبوب علی شر، سماجی اور مذہبی رہنما کاشف علی انڑ، مرکزی صدر اے ایس او قمر عباس غدیری شامل تھے۔ مرکزی کنونشن میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وفد نے رہنما وجاہت علی پہلوی کی قیادت میں شرکت کی۔ کنونشن میں فکری اور تربیتی دروس، علمائے کرام کے موضوعاتی درس، دانشور حضرات کے لیکچرز منعقد ہوئے، جبکہ اضلاع، ڈویژن اور مرکز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ کنونشن میں علامہ اصغر شہیدی، انجنئیر سید حسین موسوی، علامہ سجاد حسین آہیر، علامہ علامہ عروج عباس زیدی، علامہ حسنین عباس گردیزی، علامہ غلام شبیر نقوی، اسکالر سید جواد حیدر ہاشمی، ساجد علی شاہ کاظمی، موٹیویشنل اسپیکر اویس ربانی، اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی اور مرکزی صدر اے ایس او قمر عباس غدیری نے خطاب کیا۔

کنونشن میں اصغریہ کے پہلے مرکزی صدر غلام مصطفیٰ لغاری سمیت مرکزی صدور افصل جعفری، ثابت علی ساجدی، محمد عالم ساجدی، محمد یاسین عافی، فدا حسین الحسینی، سید عاشق حسین نقوی، سید عرفان علی نقوی، پرویز علی لاڑک نے شرکت کی۔ مرکزی کنونشن میں شب شہداء بفہم قرآن، عظیم الشان تعلیمی کانفرنس، سابق مرکزی صدور کے ساتھ خصوصی نشستیں منعقد ہوئیں۔ گذشتہ شب ہفتہ کو یونٹ صدور، اضلاع، ڈویژنز اور مرکزی کابینہ کے عہدیداروں نے نئے مرکزی صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ مرکزی کنونشن کے آخری روز 17 فروری بروز اتوار یوم کوثر مصطفیٰ (ص) کے جلسہ منعقد ہوا، جس میں علامہ سجاد حسین آہیر، علامہ محمد باقر نجفی، انجنئیر حسین موسوی، علامہ غلام شبیر کانھیوں، علامہ غلام عباس جوئیہ، سید امتیاز علی بخاری نے خطاب کیا۔

بعد ازاں مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے الوداعی خطاب کرکے اپنا اور اپنی کابینہ کے استعفیٰ کا اعلان کیا۔ جس کے بعد خصوصی صدارتی خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد باقر نجفی نے اکثریت رائے سے منتخب ہونے والے نئے میر کارواں محسن علی اصغری کا اعلان کیا، اس موقع پر پنڈال میں موجود شرکاء نے نئے میر کارواں کا شاندار استقبال کیا۔ علامہ محمد باقر نجفی نے نومنتخب مرکزی صدر محسن علی اصغری سے حلف وفاداری لیا۔ بعد ازاں نومنتخب مرکزی صدر محسن علی اصغر ی نے خطاب کرتے ہوئے اپنی کابینہ کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 778532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش