QR CodeQR Code

حکومت کا تاریخی آثار کے فروغ کیلئے 20 سال سے بند ریلوے لائن بحال کرنیکا فیصلہ

17 Feb 2019 18:01

مردان سے گزرنے والی ریلوے لائن کو کلیئر کیا جارہا ہے۔ ریلوے کی مرمت کے ساتھ ریلوے لائن پر بننے والی تعمیرات کو ہٹانے کیلئے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں، جبکہ محکمہ سیاحت کے مطابق ریلوے انتظامیہ سے اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔ پی سی ون کی منظوری کے بعد بحالی کا کام مزید تیز کردیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختنخوا حکومت نے تخت بھائی کے تاریخی آثار کو فروغ دینے کیلئے 20 سال سے بند ریلوے لائن کی بحالی کا کام شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ سے تخت بھائی ریلوے لائن کی مرمت اور تجاوزات ہٹائی جارہی ہیں، محکمہ سیاحت نے تخت بھائی میں قدیمی اور پرانے مقامات  اور تاریخی کھنڈرات کو فروغ دینے کیلئے پشاور سے تخت بھائی تک اسٹیم سفاری ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ سفاری ٹرین سروس کیلئے پی سی تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ تخت بھائی میں موجود بدھ مت کے آثار کو یونیسکو ورلڈ ہیری ٹیج بھی ڈیکلیئر کرچکی ہے، آثار کی اہمیت سے لوگوں کو آگاہ کرنے اور سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے سفاری ٹرین سروس شروع کی جارہی ہے۔ مردان سے گزرنے والی ریلوے لائن کو کلیئر کیا جارہا ہے۔ ریلوے کی مرمت کے ساتھ ریلوے لائن پر بننے والی تعمیرات کو ہٹانے کیلئے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں، جبکہ محکمہ سیاحت کے مطابق ریلوے انتظامیہ سے اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔ پی سی ون کی منظوری کے بعد بحالی کا کام مزید تیز کردیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 778539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778539/حکومت-کا-تاریخی-آثار-کے-فروغ-کیلئے-20-سال-سے-بند-ریلوے-لائن-بحال-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org