0
Sunday 17 Feb 2019 19:03

صاحبزادہ زبیر کی جے یو پی رہنماؤں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت

صاحبزادہ زبیر کی جے یو پی رہنماؤں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش، سیکریٹری مالیات شاہد حسین اعوان، صوبائی صدر افتخار احمد عباسی، میاں منیر احمد جامی، قاضی احمد نورانی، ناظم علی آرائیں نے مشترکہ بیان میں جے یو پی سندھ کے نائب صدر مولانا معشوق علی مجددی، مولاناخدا بخش بروہی، مولوی محی الدین سیھٹرو کے خلاف تھانہ بھان سعید آباد میں جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور پولیس کی جانب داری کا فوری نوٹس لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھان سعید آباد تھانہ کو پولیس کی کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے جو پولیس کے ادارے کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، مولانا معشوق علی مجددی سمیت تمام افراد پر جھوٹے بے بنیاد مقدمات فوری ختم کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 778545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش