0
Sunday 17 Feb 2019 19:13

حکومت کا 100 دن میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانیکا وعدہ 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی پورا نہیں ہوا، رائو ساجد علی

حکومت کا 100 دن میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانیکا وعدہ 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی پورا نہیں ہوا، رائو ساجد علی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی ملتان کے جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جو کہ اپنی چھ ماہ کی حکومتی کارکردگی کی بنا پر تحریک انتقام بن چکی ہے، احتساب کے نام پر ذاتی خواہشات پر مبنی انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ چلا کر سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کی کابینہ اراکین نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومتی ٹولہ دراصل نااہلوں کا ٹولہ ہے، حکومتی جماعت کی خواہش ہے کہ پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگا کر اقتدار کی پچ پر لمبی اننگز کھیلی جائے، لیکن ان کی یہ خواہش بچگانہ، غیر سیاسی و غیر جمہوری سوچ پر مبنی ہے، کنٹینر پارٹی کے سربراہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کہتے تھے کہ خودکشی کر لوں گا، لیکن آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لوں گا، لیکن یوٹرن کے خالق وزیراعظم عمران احمد نیازی نے آئی ایم ایف کو اپنا مشکل کشا سمجھ لیا ہے، لیکن حکومت آئی ایم ایف معاہدہ کو چھپا رہی ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے بجلی اور گیس سمیت روزمرہ کی اشیا مزید بڑھیں گی۔ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، نااہلوں کی نااہل طرز حکمرانی کی وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مقررین نے مزید کہا کہ آئے روز گیس بحران میں اضافہ ہو رہا ہے، غریب طبقہ پریشان و بدحال ہے، لیکن حکومت کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہے، حکومت نے سو دن میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا جو وعدہ کیا تھا، چھ ماہ گزرنے بعد بھی وہ وعدہ پورا نہیں ہوا، جنوبی پنجاب کے عوام کو سب سیکرٹریٹ کا لولی پاپ دیا جا رہا ہے، جس کی پیپلزپارٹی بھرپور مذمت کرتی ہے، کیونکہ پیپلزپارٹی عوامی امنگوں کے مطابق سب سیکرٹریٹ نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کیلئے الگ صوبہ چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 778547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش