QR CodeQR Code

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان بہترین نشانہ باز نکلے، مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی

17 Feb 2019 22:00

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام قبائلی ضلع خیبر فائرنگ گالا 2019ء منعقد کیا گیا، فائرنگ کے یہ مقابلے پستول فائرنگ، اے کے 47 فائرنگ، سکیٹ شوٹنگ اور سنائپر فائرنگ کی کیٹگریز میں ہوئے۔ مقابلوں کے آخر میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں جبکہ بہترین نشانہ بازی کی ٹرافی گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے حاصل کی۔


اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ’’فائرنگ گالا 2019ء‘‘ میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے نشانہ بازی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام آج اتوار کے روز قبائلی ضلع خیبر کے علاقہ شاہ کس فائرنگ رینج میں ’’فائرنگ گالا 2019ء‘‘ منعقد کیا گیا۔ فائرنگ گالا میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود، آئی جی ایف سی میجر جنرل راحت نسیم احمد خان، سیکٹر کمانڈر سنٹر بریگیڈیئر شہباز اکبر قاضی اور دوسرے سول اور فوجی حکام نے شرکت کی اور فائرنگ میں حصہ لیا۔ فائرنگ کے یہ مقابلے پستول فائرنگ، اے کے 47 فائرنگ، سکیٹ شوٹنگ اور سنائپر فائرنگ کی کیٹگریز میں ہوئے۔ مقابلوں کے آخر میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں جبکہ بہترین نشانہ بازی کی ٹرافی گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے حاصل کی۔ مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا اور دوسرے حکام نے مقابلوں کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور بہترین انتظامات کی تعریف کی۔


خبر کا کوڈ: 778564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778564/گورنر-خیبر-پختونخوا-شاہ-فرمان-بہترین-نشانہ-باز-نکلے-مقابلے-میں-پہلی-پوزیشن-حاصل-کی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org