0
Sunday 17 Feb 2019 22:02

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، ثروت اعجاز قادری

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، بھارت نے جارحیت مسلط کرنے کی غلطی کی، تو منہ توڑ جواب دینگے، پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، بھارت کسی بھول میں نہ رہے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا اچھی طرح جانتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی املاک کو نقصان اور کشمیریوں سے خون کی ہولی کھیلنے والے بھارتی فوجیوں کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔ اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ جنگی ماحول اور بھارتی غلطی خطے کے امن کے ساتھ بھارت کی تباہی کا سبب بنے گی، بھارتی فوج اور حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے عوام ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، پاک فوج کے ساتھ ہیں، بھارت کو اس کی ہر غلطی کا مزہ چکھانے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرینگے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اُمید ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی، معیشت کو استحکام ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے لایا جائے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے، عالمی برادری کشمیر کو ان کا حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والے نہیں، ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھ پھوڑنا اچھی طرح جانتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 778565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش