QR CodeQR Code

عوام جان چکی ہے کہ کھلاڑی اور سیاستدان میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے، نفیسہ شاہ

17 Feb 2019 23:50

اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا بلاجواز سوشل میڈیا پر پابندی لگانے اور آزادی اظہار رائے پر سختیاں انکی بھوکھلاہٹ اور نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکریٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام جان چکی ہے کہ کھلاڑی اور سیاستدان میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے، پی ٹی آئی حکومت کا بلاجواز سوشل میڈیا پر پابندی لگانے اور آزادی اظہار رائے پر سختیاں انکی بھوکھلاہٹ اور نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔ اپنے ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خود ساختہ لیڈر شاید وہ وقت بھول گئے، جب وہ پاکستان کی سڑکوں پر جس کی چاہے تذلیل اور جس پر چاہے الزام تراشی کرتے دکھائی دیتے تھے، اور آج ان کے سروں پر یہ وقت آن پہنچا ہے، تو یہ اپنی آمرانہ طرز سیاست سے ڈنڈے کے زور پر عوام کو خاموش کرنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ اگر آزادی رائے پر کوئی قانون زیر تکمیل ہے، تو پی ٹی آئی اس بات کو ذہن نشین کرلے کہ اداروں اور عوام کے ووٹوں سے منتخب کردہ حکومتوں کے بارے میں جتنا کچھ پی ٹی آئی کے رہنماﺅں نے غلاظت اگلی ہے، ان سب کو بھی اس قانون پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی نے جس سیاست کو پروان چڑھایا ہے، آج وہ خود اس سے خوفزدہ ہے اور عوام کو نہ بولنے، نہ سننے اور نہ دیکھنے کے مشورہ پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کس طرح ایک ناتجربہ کار حکومت کا اقتدار پر قابض ہونے کے بعد ملک کی حفاظت و خوشحالی اور عوام کی جان کو داﺅ پر لگایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 778574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778574/عوام-جان-چکی-ہے-کہ-کھلاڑی-اور-سیاستدان-میں-زمین-آسمان-کا-فرق-ہوتا-نفیسہ-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org