0
Monday 18 Feb 2019 11:40

مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں معرکہ آرائی، آفیسر سمیت 4 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں معرکہ آرائی، آفیسر سمیت 4 بھارتی فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں عسکریت پسندوں اور قابض فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران فوج کا ایک آفیسر اور تین سپاہی ہلاک، جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔ معرکہ آرائی کے دوران ایک شہری بھی گولی لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس معرکہ آرائی میں دو عسکری پسند بھی شہید ہوئے ہیں۔ یہ معرکہ اُس وقت شروع ہوا جب فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔ اس دوران عسکری پسندوں اور قابض فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق آفیسر سمیت چار فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ جس مکان میں عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے اسے زمین بوس کیا جاچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 778613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش