QR CodeQR Code

پاکستان ایران سے امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش کے بارے میں معلومات حاصل کر ے گا

9 Jun 2011 20:29

اسلام ٹائمز:ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ان کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ امریکہ واحد اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے، پاکستان کے ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سیکیورٹی اداروں میں اس بیان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے


کراچی:اسلام ٹائمز۔ پاکستان بہت جلد ایران سے رابطہ کر کے امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش کے بارے میں معلومات حاصل کر ے گا، ایرانی صدر کے حالیہ بیان نے پاکستانی حکام کو شک میں مبتلا کر دیا ہے، احمدی نژاد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ان کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ امریکہ واحد اسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے، پاکستان کے ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سیکیورٹی اداروں میں اس بیان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، اخبار کے مطابق ایک سینئر سیکیورٹی افسر کے مطابق ایرانی صدر کے بیان سے متعلق کچھ اطلاعات پاکستان کے پاس بھی ہیں اور پاکستان ایران کی انٹلیجنس رپورٹ کی تفصیلات حاصل کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔
ایرانی صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو تباہ کر کے پاکستانی حکومت اور پاکستانیوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے، اس کے بعد امریکہ کا یہ ارادہ ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور دیگر بین الاقوامی اداروں کو استعمال کر کے پاکستان میں اپنی موجودگی کا بہانہ تلاش کرے اور پاکستان کی قومی خود مختاری کو کمزور کر سکے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں میں کوئی دلچسپی نہیں۔ لیکن اخبار کے مطابق پاکستان کو اب امریکہ کے بیانات پر اعتبار نہیں، کیونکہ امریکہ کا بالآخر ہدف یہی ہے کہ وہ ایک زمین کا ٹکڑا حاصل نہ کرے بلکہ ہمارے ایٹمی صلاحیتوں کو نشانہ بنائے۔


خبر کا کوڈ: 77862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/77862/پاکستان-ایران-سے-امریکہ-کی-جانب-کے-ایٹمی-اثاثوں-کو-سبوتاژ-کرنے-سازش-بارے-میں-معلومات-حاصل-کر-ے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org