QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش، سردی میں ایک بار پھر اضافہ

18 Feb 2019 12:35

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالام میں 8، مالم جبہ میں 6 اور چترال میں 1 انچ برف باری ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسلا دار بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 18 ملی میٹر ریکارڈ گئی۔ اسی طرح کوہستان میں 17، کالام میں 16، بالاکوٹ اور کاکول میں 14، اپر دیر میں 13، چترال میں 7 اور پشاور میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ گئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالام میں 8، مالم جبہ میں 6 اور چترال میں 1 انچ برف باری ہوئی ہے۔ محکمہ موسمات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے بالائی میں شدید جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 778641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778641/خیبر-پختونخوا-کے-بیشتر-علاقوں-میں-بارش-سردی-ایک-بار-پھر-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org