0
Monday 18 Feb 2019 12:35

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش، سردی میں ایک بار پھر اضافہ

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش، سردی میں ایک بار پھر اضافہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسلا دار بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 18 ملی میٹر ریکارڈ گئی۔ اسی طرح کوہستان میں 17، کالام میں 16، بالاکوٹ اور کاکول میں 14، اپر دیر میں 13، چترال میں 7 اور پشاور میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ گئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالام میں 8، مالم جبہ میں 6 اور چترال میں 1 انچ برف باری ہوئی ہے۔ محکمہ موسمات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے بالائی میں شدید جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 778641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش