QR CodeQR Code

اصولی فیصلوں میں ہمیشہ حزب اقتدار اور اپوزیشن دونوں کا ساتھ دیا، سردار اختر جان مینگل

18 Feb 2019 12:30

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بی این پی کے سربراہ نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد ہم نے حکومت کی حمایت کی تھی اور بغیر کسی مراعات اور وزارتوں کی آفر کے حکومت کا ساتھ دیا، کیونکہ ہمارے نزدیک بلوچستان کے ان فیصلوں کا حل ان نکات میں ہے جو ہم نے حکومت بننے کے وقت پیش کئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ اگر حکومت یا اپوزیشن اصولی سیاست کریں تو ہم سب کا ساتھ دیں گے، اگر اصولوں کا فیصلہ حزب اقتدار یا اپوزیشن کرتی ہے ہم نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا، تحریک انصاف کی حکومت سے چھ نکات پر بات چیت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے، اگر کمیٹی نے چھ نکات کے حوالے سے مثبت جواب دیا تو حکومت کے اتحادی رہیں گے، اگر نہیں دیا تو آنیوالے سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی جو بھی مثبت اقدام اور اصولی فیصلے کرتی ہے ان کا ساتھ دیں گے۔ اگر حزب اقتدار کوئی مثبت فیصلہ کر تی ہے تو ہم ان کا ساتھ ہمیشہ دیں گے اور اس کی حمایتی ہوتے ہوئے بھی اگر ہم نے یہ سمجھا کہ حکومت کے فیصلے منفی ہیں تو مخالفت کی بھی ہے اور کرینگے بھی۔ اب بھی اگر اپوزیشن کوئی مثبت فیصلہ کرتی ہے تو ہم ان کا ساتھ بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا کہ ان کے حمایت کرینگے۔ اگر اپوزیشن منفی اقدام یا فیصلے کرتی ہے تو جس طرح حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے اپوزیشن کی حمایت کی تھی اس طرح اپوزیشن بینچوں پر اپوزیشن کے ان منفی فیصلوں کی بھی مخالفت کر سکتے ہیں۔ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد ہم نے حکومت کی حمایت کی تھی اور بغیر کسی مراعات اور وزارتوں کی آفر کے حکومت کا ساتھ دیا، کیونکہ ہمارے نزدیک بلوچستان کے ان فیصلوں کا حل ان نکات میں ہے جو ہم نے حکومت بننے کے وقت پیش کئے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری ڈیمانڈ کو وفاقی حکومت نے سنجیدگی سے نہیں لیا تو پھر دیکھتے ہیں، اس حوالے سے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے وہ کمیٹی پی ٹی آئی کی حکومت سے ملاقات کر رہی ہے اگر کمیٹی کی رپورٹ مثبت رہی اور اگر مطالبات پر عملدرآمد کیا تو حکومت سے علیحدہ نہیں ہونگے اگر نہیں کیا آنیوالے سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔
 


خبر کا کوڈ: 778642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778642/اصولی-فیصلوں-میں-ہمیشہ-حزب-اقتدار-اور-اپوزیشن-دونوں-کا-ساتھ-دیا-سردار-اختر-جان-مینگل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org