0
Monday 18 Feb 2019 17:13

حکومت بیرونی دباؤ پر اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنیکا فیصلہ کرنے جا رہی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر

حکومت بیرونی دباؤ پر اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنیکا فیصلہ کرنے جا رہی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اسرائیل سے مشروط تعلقات قائم کرنے کے بیان کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے حکومت کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں اور یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ حکومت نے بیرونی دباؤ پر جس طرح اس سے قبل چند فیصلے کئے ہیں، اسی طرح بیرونی دباؤ پر اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ بھی کرنے جا رہی ہے، جو فلسطین کے بارے میں بانی پاکستان کی سوچ اور ان کے قائم کردہ اصولوں کے سراسر منافی ہے، اس اقدام سے نہ صرف آزادی فلسطین کی جدوجہد کو سخت نقصان پہنچے گا، بلکہ آزادی کشمیر کی جدوجہد بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل حکومت کے ایک ممبر نے پارلیمنٹ میں اسرائیل کے حق میں بیان دیا تھا، اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ یہ سب کچھ ایک پلاننگ کے تحت کیا جا رہا ہے اور آہستہ آہستہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، جو پاکستان کے غیور مسلمانوں کو کسی صورت قبول نہیں۔
خبر کا کوڈ : 778688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش