0
Monday 18 Feb 2019 17:38

دیر بالا میں بارش کے باعث چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

دیر بالا میں بارش کے باعث چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، پانچ زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں بارش کے باعث زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح اپر دیر میں بھی گذشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث آج صندل رامیبال میں حیات خان نامی شخص کے زیر تعمیر مکان کی چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجہ میں گھر میں موجود 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر نیچے دبے افراد کو نکال لیا اور طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی، جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا۔ مقامی افراد کے مطابق جاں بحق ہونے والوں افراد میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 778689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش