0
Monday 18 Feb 2019 18:14

کوئٹہ میں مسلسل بارش، کئی فیڈر ٹرپ ہونیکے باعث بجلی کی سپلائی معطل

کوئٹہ میں مسلسل بارش، کئی فیڈر ٹرپ ہونیکے باعث بجلی کی سپلائی معطل
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ابر رحمت شہریوں کیلئے زحمت بن گئی ہے۔ بلوچستان میں جاری بارشوں کے نئے سلسلے کے بعد گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیارت میں 14، کوئٹہ 12، قلات 3، پسنی گوادر 2 جبکہ خضدار، جیونی اور بارکھان میں 1 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے، جبکہ کوئٹہ میں ابر رحمت شہریوں کے لئے زحمت بن گئی ہے۔ بارشوں کے باعث شہر کی سیوریج لائنیں، برساتی نالے بھر گئے ہیں جبکہ گندہ پانی سڑکوں پر بہنے لگا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے لئے آمدورفت مشکل ہو گئی،دوسری طرف انتظامیہ کی رسائی نہ ہونے کے بعد شہری اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کرنے پر مجبور ہیں۔ موسلادھار بارشوں کے بعد بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد کوئٹہ میں منفی 1، ژوب 2 قلات میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ، ژوب اور مکران ڈویژنز میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔

کوئٹہ میں موسلا دھار بارش کے باعث کئی فیڈر ٹرپ کر گئے جبکہ بجلی نہ ملنے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کوئٹہ میں گذشتہ روز سے جاری بارش کے باعث بجلی کی سپلائی متاثر ہے۔ پشتون آباد، نیو اولڈ پشتون آباد، ملا سلام روڈ،  کاسی روڈ،حاجی غیبی روڈ، پشتون درہ، کچرہ روڈ، عبدالولی چوک، شہباز ٹاؤن، ماڈل ٹائون سمیت شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے اور گذشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران صرف دو گھنٹے انہیں بجلی ملی ہے، بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے وہ وقت پر پانی نہیں بھر سکے جبکہ روزمرہ کے معمولات پر بھی اثر پڑا ہے۔ ادھر ترجمان کیسکو کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیڈروں کی مرمت کا کام جاری ہے اور جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 778691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش