QR CodeQR Code

لاہور، خادم رضوی سمیت دیگر رہنماؤں کی درخواست ضمانت مسترد

18 Feb 2019 18:19

دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ خادم حسین رضوی اور دیگر ملزمان کی صحت کیلئے مناسب ماحول فراہم کیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کے وکیل اور پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں خادم حسین رضوی کیس کی سماعت ہوئی اور انہیں دیگر ملزمان سمیت انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 4 میں پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ خادم حسین رضوی اور دیگر ملزمان کی صحت کیلئے مناسب ماحول فراہم کیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کے وکیل اور پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا۔ گزشتہ سماعت پر تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان پراسیکیوشن کو فراہم کیا تھا جبکہ 4 فروری 2019 کو انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹی ایل پی کے سربراہ خادم حسین رضوی اور دیگر رہنماؤں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 فروری تک توسیع کی تھی۔ اس سے قبل 22 جنوری 2019 کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ٹی ایل پی کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 778692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778692/لاہور-خادم-رضوی-سمیت-دیگر-رہنماؤں-کی-درخواست-ضمانت-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org