QR CodeQR Code

امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے، دہشتگرد اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں، میر ضیاء لانگو

18 Feb 2019 18:39

فرنٹئیر کور بلوچستان کے چار جوانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے کا امن خراب کرنے والے دہشت گردوں کا آخری دم تک پیچھا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے پنجگور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹئیر کور بلوچستان کے چار جوانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے کا امن خراب کرنے والے دہشت گردوں کا آخری دم تک پیچھا کریں گے۔ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ ہماری فورسز کے بہادر جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر سرزمین کی حفاظت کر رہے ہیں، بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہو چکا ہے جبکہ دہشتگرد اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز پنجگور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے چار جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوا تھا، اس سے قبل لورالائی میں بھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے دو جوان شہید ہو چکے ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 778696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778696/امن-کا-سورج-طلوع-ہوچکا-ہے-دہشتگرد-اپنی-آخری-سانسیں-لے-رہے-ہیں-میر-ضیاء-لانگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org