QR CodeQR Code

پاکستانی قوم کا ہر فرد بھارت کیلئے ایٹم بم ہے، صاحبزادہ حامد رضا

18 Feb 2019 18:46

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت بھارت کا امن دشمن چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے عالمی سطح پر سفارتی مہم چلائے، بھارت برصغیر کا بھیڑیا بن چکا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے اور کشمیری حریت پسندوں کو بدنام کرنے کیلئے پلوامہ حملے جیسے ڈرامے رچا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھاتی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے، مودی الیکشن جیتنے کیلئے پاکستان دشمنی کو ہوا دے رہا ہے، بھارت کی ممکنہ مہم جوئی کی مزاحمت کیلئے پوری قوم پرعزم ہے۔ بھارت جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار پاکستانی قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کے امن دشمن رویہ کا نوٹس لے۔ بھارتی جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ پلوامہ حملے کی آڑ میں بھارت کی پاکستان دشمن مہم امن دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ بھارت نے پاکستان کیخلاف جارحیت کی تو پوری قوم متحد ہو کر بھارت کو کبھی نہ بھولنے والا سبق سکھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ فیصل آباد میں علماء و مشائخ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت بھارت کا امن دشمن چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے عالمی سطح پر سفارتی مہم چلائے، بھارت برصغیر کا بھیڑیا بن چکا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے اور کشمیری حریت پسندوں کو بدنام کرنے کیلئے پلوامہ حملے جیسے ڈرامے رچا رہا ہے۔ بھارت کو پاکستان کیخلاف مہم جوئی مہنگی پڑے گی۔ پاکستانی قوم کا ہر فرد بھارت کیلئے ایٹم بم ہے، پوری قوم پاکستان کی بہادر افواج کی پشت پر کھڑی ہے۔ دفاع وطن کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 778699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778699/پاکستانی-قوم-کا-ہر-فرد-بھارت-کیلئے-ایٹم-بم-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org