0
Monday 18 Feb 2019 19:05

نواز شریف کی تمام رپورٹس محکمہ داخلہ کو بھجوا دی گئیں

نواز شریف کی تمام  رپورٹس محکمہ داخلہ کو بھجوا دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی تمام  رپورٹس محکمہ داخلہ کو بھجوا دی گئی ہیں، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو بھی میڈیکل بورڈ سے علیحدہ کر دیا گیا ہے۔
ایم ایس جناح ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رپورٹس کو میڈیا سے شیئر نہیں کر سکتے، روٹین کے بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان گورنمنٹ ملازم نہیں بورڈ میں شامل نہیں کر سکتے، پرانی رپورٹس کو دیکھ کر بورڈ اگلے لائحہ عمل اختیار کرے گا، نواز شریف کو شفٹ کرنے کا اختیار حکومت کے پاس ہے۔ دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں، تاحال علاج شروع نہیں ہوا، ادھر مریم نواز کے سمدھی میاں منیر نے بھی میاں نواز شریف کی عیادت کی جبکہ شہباز شریف اور مریم نواز سمیت نواز شریف کے پوتے بھی عیادت کیلئے ہسپتال آئے۔
 
خبر کا کوڈ : 778702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش