QR CodeQR Code

پاکستان نے بھارت سے ہائی کمشنر واپس بلا لیا

18 Feb 2019 19:09

جمعہ کو نئی دہلی میں تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم مودی نے دعویٰ کیا تھا کہ دنیا کی تمام طاقتیں بھارت کے ساتھ کھڑی ہیں اور وہ پلوامہ حملے پر افسردہ ہی نہیں بلکہ غصے میں بھی ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ حملے کا بھارتی بھرپور جواب دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت میں تعینات ہائی کمشنر سہیل محمود کو واپس بلا لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مختصر بیان کے مطابق پاکستان نے بھارت میں اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کیلئے اسلام آباد واپس طلب کرلیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل کا مزید کہنا تھا کہ ہائی کمشنر سہیل محمود صبح دہلی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ ہائی کمشنر کی طلبی کا مقصد مشاورت کرنا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے تواتر سے الزام تراشی اور پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان سے اپنا ہائی کمشنر واپس بلا لیا تھا، جبکہ اسلام آباد کے بھارتی سفارت خانے میں تعینات دفاعی اتاشی بریگیڈیئر سنجے وشواس راؤ کو بھی بھارت بلا لیا گیا ہے۔
 
 یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حملے کے فورا بعد ہی بغیر تفتیش اور تحقیقات کے بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا، جبکہ جمعہ کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بھارت نے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پلوامہ حملے کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے سکیورٹی اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ پاکستان کے خلاف ہر ممکن سفارتی اور اقتصادی دباؤ بنایا جائے گا۔ جمعہ کو نئی دہلی میں تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم مودی نے دعویٰ کیا تھا کہ دنیا کی تمام طاقتیں بھارت کے ساتھ کھڑی ہیں اور وہ پلوامہ حملے پر افسردہ ہی نہیں بلکہ غصے میں بھی ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ حملے کا بھارتی بھرپور جواب دیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 778703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778703/پاکستان-نے-بھارت-سے-ہائی-کمشنر-واپس-بلا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org