0
Monday 18 Feb 2019 19:10

را اور دیگر پاکستان مخالف ایجنسیاں سوشل میڈیا پر پاکستان دشمنی میں سرگرم

را اور دیگر پاکستان مخالف ایجنسیاں سوشل میڈیا پر پاکستان دشمنی میں سرگرم
اسلام ٹائمز۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ''را '' اور دیگر پاکستان مخالف ایجنسیاں سوشل میڈیا پر پاکستان دشمنی میں سرگرم، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سوشل میڈیا کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر القاعدہ، داعش اور ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کے سرگرم ہونے کے بارے میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد سوشل میڈیا کے ذریعے دہشتگرد تنظیموں میں بھرتی اور اس کی فنڈنگ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے 50 سرگرم کارکنوں کی فہرست بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ جس میں پاکستان مخالف پوسٹ اور دیگر مواد موجود ہے۔ کچھ ایسے بھی اکاؤنٹس ہیں جو کہ بھارت سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 778704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش