0
Monday 18 Feb 2019 20:36

مردان سرکل اور بنوں سرکل کی ٹاسک فورس کی مختلف علاقوں میں کارروائی

مردان سرکل اور بنوں سرکل کی ٹاسک فورس کی مختلف علاقوں میں کارروائی
اسلام ٹائمز۔ بجلی چوری اور بقایاجات کی ریکوری کیلئے وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کے تعاون سے پسکو ٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔ مہم کے دوران مردان سرکل اور بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔ ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کیخلاف، پسکو مردان 1 ڈویژن کی ٹیموں نے کینٹ سب ڈویژن، طورو، نواں کلی اور شیخ ملتون سب ڈویژنز کے علاقوں میں کاروائی کی، جس کے دوران نادہندہ گان سے بقایاجات کے ضمن میں 18,4000/-روپے کی ریکوری کی۔ 21 میٹر پولز پرشفٹ کئے گئے، 12 ٹیمپرڈ میٹر ہٹائے گئے، 12 کنڈے ہٹائے گئے۔ تخت بائی ڈویژن کے ٹاسک فورسز نے مستقل نادہندہ گان سے بقایاجات کے ضمن میں 23000/- روپے کی ریکوری جبکہ دیگر نادہندہ گان سے 530265 روپے کی ریکوری کی گئی ، ٹیموں نے 24 کنڈے ہٹائے، مردان 2 ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہ گان سے بقایاجات کے ضمن میں گھریلو صارفین سے 0.70 ملین روپے جبکہ کمرشل صارفین سے 0.16 ملین روپے کی ریکوری کی۔ دوران آپریشن 17 کنڈے ہٹائے گئے، ڈی آئی خان رورل ڈویژن کی ٹیموں نے 29 کنڈے ہٹائے جبکہ بقایا جات کے ضمن میں 0.51 ملین روپے کی ریکوری کی گئی، ٹانک ڈویژن کی ٹیموں نے 0.3 ملین روپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 3 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفامروں کو منقطع کردیا ہے، 3 ایل ٹی سپین ہٹا دی گئی۔ ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے 23 کنڈے ہٹادئیے، بنوں 2 ڈویژن کی ٹیموں نے رورل سب ڈویژن کے علاقو ں میں 2.70 ملین روپے کی عدم ادائیگی پر 4 ٹرانسفار مروں سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی ہے۔ نادہندہ گان سے 0.26 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔ اس موقع پر 29 کنڈے ہٹائے گئے، کرک ڈویژن کی ٹیموں نے 21 کنڈے ہٹائے جبکہ نادہندہ گان سے 0.35 ملین روپے کی ریکوری کی، 11 خراب میٹر تبدیل کئے گئے۔ بنوں 1 ڈویژن کی ٹیموں نے 0.465 ملین روپے کی عدم ادائیگی پر 3 ٹرانسفارمروں کو منقطع کرکے اتار لیا ہے، بجلی کی فراہمی اس وقت تک بحال نہیں کی جائے گی، جب تک بقایاجات ادا نہیں کئے جاتے۔ لکی ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہ گان سے 3.55 ملین روپے کی ریکوری کی، 0.29 ملین روپے کی عدم ادائیگی پر 2 ایل ٹی سپین تاروں سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے، مختلف علاقوں میں 17 کنڈے ہٹائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 778709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش