0
Monday 18 Feb 2019 21:05

قبائلی ضلع کرم، چھت گرنے کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

قبائلی ضلع کرم، چھت گرنے کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ و ہسپتال ذرائع کے مطابق مرغے چینہ نامی علاقے کے رہائشی نور کے مکان کی چھت گرنے سے نور، اس کی اہلیہ اور بیٹی سمیت گھر کے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے صدہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا واقعہ اپر کرم کے علاقے بوغاکی میں پیش آیا جہاں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ تیسرا واقعہ اپر کرم کے علاقے زیڑان میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو پاراچنار ہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 778713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش