0
Monday 18 Feb 2019 21:49

کوتاہی برداشت نہیں کرینگے، سرکاری افسر عوامی مسائل حل کریں، حسین جہانیاں گردیزی

کوتاہی برداشت نہیں کرینگے، سرکاری افسر عوامی مسائل حل کریں، حسین جہانیاں گردیزی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، تاکہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشرے سے جرائم اور مایوسی کا خاتمہ کیا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے سرکٹ ہاؤس خانیوال میں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام اور سرکاری افسران کے درمیان فاصلوں کو کم کرکے مفاد عامہ کے کاموں کی جلد تکمیل، لوگوں کے انفرادی و اجتمائی مسائل کے حل اور دادرسی کی خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے ذریعے عوام کو ان کے علاقوں میں ہی ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سرکٹ ہاؤس میں صوبائی وزیر کے روبرو لوگوں نے اپنے مسائل و شکایات زبانی اور درخواستوں کی صورت میں پیش کئے، صوبائی وزیر نے متعدد درخواستوں پر موقع پر احکامات صادر کئے اور دیگر درخواستوں اور مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو بھجوائے، انہیں ہدایت کی وہ ایک ہفتہ کے اندر ان کے مصائب و مشکلات کا فوری ازالہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 778716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش