QR CodeQR Code

بن سلمان کا دورہ، اپوزیشن کو مدعو نہ کرکے حکومت نے کم ظرفی دکھائی، پیپلز پارٹی

18 Feb 2019 22:08

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان کو دعوت نہ دینے پر کہا ہے کہ ولی عہد کے دورے کے دوران سابق صدر آصف زرداری، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور قومی اسمبلی کے کسی رکن کو مدعو نہ کر کے حکومت نے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے سعودی ولی عہد کا خیر مقدم کیا تھا لیکن حکومت نے اپوزیشن کو وفاق کا حصہ نہیں سمجھا۔


پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے سعودی ولی عہد کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں اپوزیشن کو مدعو نہ کرکے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں ایوان صدر میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد کو ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ عطا کیا تاہم اس تقریب میں اپوزیشن کے کسی رکن کو شمولیت کی دعوت نہیں دی گئی، جس پر پیپلزپارٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان کو دعوت نہ دینے پر کہا ہے کہ ولی عہد کے دورے کے دوران سابق صدر آصف زرداری، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور قومی اسمبلی کے کسی رکن کو مدعو نہ کر کے حکومت نے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے سعودی ولی عہد کا خیر مقدم کیا تھا لیکن حکومت نے اپوزیشن کو وفاق کا حصہ نہیں سمجھا، کون نہیں چاہے گا کہ پاکستان مستحکم ہو؟، کون نہیں چاہے گا کہ قیدی آزاد ہوں؟ اگر تمام اپوزیشن جماعتوں کو مدعو کیا جاتا تو دنیا میں ایک مثبت پیغام جاتا۔


خبر کا کوڈ: 778720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778720/بن-سلمان-کا-دورہ-اپوزیشن-کو-مدعو-نہ-کرکے-حکومت-نے-کم-ظرفی-دکھائی-پیپلز-پارٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org