QR CodeQR Code

پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان، سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انیس قائم خانی

18 Feb 2019 22:13

ایک بیان میں صدر پی ایس پی نے کہا کہ پاکستان میں سعودی حکومت کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں، اس سے دونوں ممالک کے مابین پہلے سے موجود مضبوط تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا جو ملکی ترقی اور خوشحالی میں اضافے کا باعث بنے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران سعودی جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کے رہا کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے سعودی حکومت اور ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکے اس اعلان نے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ انیس قائم خانی نے کہا کہ پاکستان میں سعودی حکومت کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں، اس سے دونوں ممالک کے مابین پہلے سے موجود مضبوط تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا جو ملکی ترقی اور خوشحالی میں اضافے کا باعث بنے گی۔


خبر کا کوڈ: 778722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778722/پاکستانی-قیدیوں-کی-رہائی-کا-اعلان-سعودی-ولی-عہد-شکریہ-ادا-کرتے-ہیں-انیس-قائم-خانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org