0
Tuesday 19 Feb 2019 11:05

دفعہ 370 کیخلاف عرضی، سپریم کورٹ کا فوری شنوائی پر غور

دفعہ 370 کیخلاف عرضی، سپریم کورٹ کا فوری شنوائی پر غور
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت فراہم کرنے والے دفعہ 370 کے خلاف بھارتی عدالت عظمٰی میں دائر مفاد عامہ کی درخواست کی فوری شنوائی زیر غور لائی جارہی ہے۔ بھارتی آئین کی دفعہ 370 کے خلاف سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت عرضی پیش کی گئی ہے، جبکہ سپریم کورٹ نے پیر کر کہا کہ وہ اس عرضی پر فوری شنوائی کے معاملے کو دیکھے گی۔ چیف جسٹس رنجن گگوئے کے سربراہی والے بینچ نے بی جے پی لیڈر اور وکیل اشونی اپھادیائے کی اس درخواست کا نوٹس لیا، جس میں کہا گیا تھا کہ اس کی عرضی ’’اہم قومی اہمیت‘‘ کی حامل ہے اور اس کی شنوائی کی فوری ضرورت ہے۔ بینچ میں شامل ایک اور جسٹس، جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا ’’یاداشت کا تذکرہ رجسٹرار کو دیا جائے، ہم اس کو دیکھے گے‘‘۔

اوپھادیائے نے اپنی درخواست  میں گزشتہ برس ستمبر میں یہ دلیل دی تھی کہ آئین کی تشکیل کے وقت خصوصی حیثیت ’’عارضی‘‘ طرز کی تھی اور دفعہ 370 شق 3 بھی جموں کشمیر کی آئین ساز اسمبلی کے 26 جنوری 1957ء کو تحلیل ہونے کے ساتھ ہی ختم ہوا۔ عرضی میں عدالت عظمٰی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جموں کشمیر کے علیحدہ آئین کو بھی مختلف وجوہات کی بنیاد پر ’’غیر قانونی اور صوابدیدی‘‘ قرار دیا جائے، جبکہ یہ آئین ہند کی عظمت اور ایک ملک، ایک قانون، ایک قومی ترانہ اور ایک قومی پرچم کے حکم کے برعکس بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 778748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش