0
Tuesday 19 Feb 2019 11:51

جس دن 35 اے کی شنوائی ہوگی اسی دن ہڑتال کی جائے، مزاحمتی قیادت

جس دن 35 اے کی شنوائی ہوگی اسی دن ہڑتال کی جائے، مزاحمتی قیادت
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے ریاست جموں کشمیر کے مستقل اور پشتینی باشندگی قانون 35 اے سے متعلق ہندوستان کی سپریم کورٹ میں 19، 20 اور 21 فروری کو ہورہی ممکنہ شنوائی کے پیش نظر کشمیری عوام سے کہا ہے کہ جس دن بھی 35 A سے متعلق شنوائی ہوگی اُس دن مکمل احتجاجی ہڑتال کر کے اپنی اس موقف کو واضح کریں کہ مستقل باشندگی کے قانون کے ساتھ کسی بھی چھیڑ چھاڑ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزاحمتی قائدین نے کہا ہے کہ یہ قانون ریاست جموں کشمیر کی متنازعہ حیثیت کے ساتھ براہ راست وابستہ ہے کیونکہ ریاست کا اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کے حوالے سے پیدائشی حق یعنی حق خود ارادیت کا استعمال ابھی باقی ہے اور اقوام متحدہ نے ریاست کے عوام کو بحثیت قوم کے اپنا مستقبل طے کرنے کے لئے اس حق کی گارنٹی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام نے گذشتہ سال بھی یک زبان ہو کر نئی دہلی کو یہ واضح پیغام بھیجا ہے کہ وہ ان کے خلاف رچائی جارہی ان سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور وہ آج بھی اپنے اس موقف پر چٹان کی طرح قائم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 778750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش