0
Tuesday 19 Feb 2019 15:00

بھارت میں مقیم کشمیری طلباء و تاجر محفوظ نہیں ہیں، سیف الدین سوز

بھارت میں مقیم کشمیری طلباء و تاجر محفوظ نہیں ہیں، سیف الدین سوز
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ بھارت میں کشمیریوں کے خلاف ہورہی کارروائیاں تشویشناک ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے پنجاب کے وزیراعلٰی سمیت دیگر ریاستوں کے وزراء، پولیس و سول حکام سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ریاستوں میں مقیم طلباء اور دیگر افراد کے رشتہ داروں نے ان سے رابطہ کیا اور اس وقت درپیش مشکلات سے آگاہی دلائی۔ سیف الدین سوز نے کہا کہ انہوں نے فوری طور پر پنجاب اور ہریانہ کے ڈی جی پی کے ساتھ بات کی جنہوں نے کشمیری طلباء اور دیگر افراد کی سلامتی کی یقینی دہانی کرائی۔

پروفیسر سیف الدین سوز نے پنجاب کے وزیراعلٰی ایس امریندر سنگھ  کے ساتھ رابطہ کیا اور اُن کو اپنی فکرمندی بتائی۔ انہوں نے کسی تاخیر کے بغیر جواب دیا کہ پنجاب میں زیر تعلیم 4000 طلباء اور طالبات کے مکمل تحفظ کے لئے ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ سوز کے مطابق انہوں نے جنوبی ہندوستان کے بارے میں بھی کرناٹکا میں کانگریس پارٹی اور جنتا دل (ایس) کے سینئر لیڈروں سے بھی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اب میں اطمینان کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں سیاست کا جو بھی رنگ ہو، انتظامی نظام درست حالت میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 778752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش