0
Tuesday 19 Feb 2019 10:58

پشاور نیب کا ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالصمد کے دفتر پر چھاپہ

پشاور نیب کا ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالصمد کے دفتر پر چھاپہ
اسلام ٹائمز۔ نیب کی ٹیم نے ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالصمد کے دفتر پر چھاپہ مارا، آفس میں کمپیوٹر اور دیگر ریکارڈ اپنے قبضہ میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب خیبر پختونخوا کی ٹیم نے ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالصمد کے دفتر پر چھاپہ مارا، نیب ٹیم نے آفس میں کمپیوٹر اور دیگر ریکارڈ اپنے قبضہ میں لے لیا۔ نیب ٹیم نے کافی دیر عبدالصمد کے آفس میں چھان بین کی۔ ذرائع کے مطابق نیب آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ کے کمپیوٹر سسٹم بھی ساتھ لے گئی۔ واضح رہے کہ عبدالصمد کو نیب خیبر پختونخوا نے غیرقانونی بھرتیوں اور بدعنوانی کے الزام میں گذشتہ دنوں گرفتار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 778753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش