0
Tuesday 19 Feb 2019 11:14

سی پیک پر سہ روزہ عالمی کانفرنس پشاور میں شروع

سی پیک پر سہ روزہ عالمی کانفرنس پشاور میں شروع
اسلام ٹائمز۔ چائنہ سٹڈی سنٹر پشاور یونیورسٹی اور صوبے کی دوسری یونیورسٹیوں کے تعاون سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے سہ روزہ کانفرنس 19 فروری سے پشاور میں شروع ہوگئی۔ کانفرنس کا موضوع ’’سی پیک اعلٰی تعلیم کے شعبے میں تعاون اور پائیدار ترقی‘‘ ہے۔ کانفرنس میں ملک اور بیرون ملک سے مختلف سرکاری اہلکار، سفارتکار، صحافی اور ترقیاتی ماہرین شرکت کررہے ہیں۔ کانفرس میں ماہرین چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ترقیاتی منصوبوں اور ان کو درپیش چیلنجوں پر غوروفکر کریں گے۔ ماہرین سی پیک اور علاقائی ترقی پر اس کے اثرات کا جائزہ لیں گے۔ کانفرنس کے مقاصد میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلٰی تعلیم کے شعبے میں تعاون کے فروغ، دونوں ممالک کے تعلیمی میدان میں کامیابیوں، سی پیک کے تناظر میں پائیدار ترقی، علاقائی اتصال اور تجارت کے فروغ جیسے موضوعات کا سائنسی بنیادوں پر تجزیہ شامل ہوگا۔ توقع ہے کہ عالمی کانفرنس سے اعلٰی تعلیم کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان روابط استوار کرنے، پاکستان میں اعلٰی تعلیم کے شعبے کے استحکام اور صوبے کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے بہتر مواقع کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 778757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش