QR CodeQR Code

نیب میں فرشہ بھی لائیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، بلاول بھٹو

19 Feb 2019 13:20

میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہان تھا کہ نیب کرپشن کے خاتمے کے لیے بنایا گیا، اس قانون کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے مفصل قانون ہونا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ فرشتے کو بھی چیئرمین نیب بنا دیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ جرمنی کے شہر میونخ میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ سیاسی وفاداریاں بدلنے اور پولٹیکل انجینئرنگ کے لیے بنایا گیا، آپ ایک فرشتہ کو بھی چیئرمین بنا دیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ وہ ادارہ ایسا ہے، وہ سسٹم ایسا ہے کہ وہ سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن کے خاتمے کے لیے بنایا گیا، اس قانون کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے مفصل قانون ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہاں الیکشن تو ہوا ہے لیکن جس قسم کے اعتراضات اٹھائے گئے وہ بھی بہت سنگین ہیں، ہمیں ان ایشوز کا ایڈریس کرنا چاہیے۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ فریڈم آف پریس پر حملے ہو رہے ہیں، فریڈم آف اسپیچ پر حملے ہو رہے ہیں، انسانی حقوق جو سب کے لیے برابر ہونا چاہیے وہ پاکستان میں نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بےنامی اکاونٹس کیس میں لارجر بنچ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کا موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 778780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/778780/نیب-میں-فرشہ-بھی-لائیں-کوئی-فرق-نہیں-پڑے-گا-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org